0
Sunday 6 Mar 2022 20:54

پشاور، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران کی زخمیوں کی عیادت اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت

پشاور، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران کی زخمیوں کی عیادت اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت
اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل مہران اسکندریان نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں سانحہ کوچہ رسالدار پشاور کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے سانحہ کے شہدا کے گھروں میں جاکر ان کے لواحقین سے تعزیت کی، ان کے عالی درجات کے لئے دعا کی، انہوں نے اس سفاک حادثے کی پھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل مہران اسکندریان نے سانحہ پشاور کے جائے وقوع کا بھی دورہ کیا، جہاں مسجد کے منتظمین نے انہیں سانحہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 982387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش