وہابی مذہبی فقہ کے متعلق سعودی عرب کا اہم اعلان

0
71

وہابی مذہبی فقہ کے متعلق سعودی عرب کا اہم اعلان

باغی ٹی وی : سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وہابی مذہبی فقہ کی سرکاری حیثیت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ وہابیت سے اسلام میں انتہا پسندی کو فروغ ملتا رہا ہے۔

مزید یہ کہ وہابیت سے منسلک دنیا بھر میں تمام اداروں کو بند کرنیکا فیصلہ کیا ہے جو دنیا بھر میں انتہا پسندی پھیلانے اور مسلمانوں کو کافر اور مشرک کہہ کر دائرہ اسلام سے خارج کرتے رہے ہیں۔واضح‌رہے کہ سعودی عرب کے محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ ہم نے افغان جہاد میں‌ وہابی ازم کو سپورٹ کیا تھا کہ سویت یونین کو روکا جاسکے .

اب ہم اس وہابی ازم سے خود کو الگ کر رہے ہیں. سوویت یونین کے خلاف سرد جنگ میں‌ ان کو سپورٹ کرنا ہماری اور مغربی ممالک کی مجبوری تھی. محمد بن سلمان نے سعودی عرب کو جدید خطور پر استوار کرنے کی کا اعلان کر رکھا ہے . اس سلسلے میں‌ بہت سی تبدیلیاں‌بھ رو نام ہورہی ہیں.
سعودی عرب میں مذہبی طبقے سے اختیار واپس لیے جارہے ہیں‌اور سیکولرزم اور آزاد خیالات کو پروان چڑھایا جارہا ہے .

Leave a reply