موسسئہ شھید عارف الحسینی میں جشن مولودِ کعبہ کی مناسبت سے بزمِ مذاکرہ
رپورٹ :۔ منظور حسین حیدری

3فروری کو 2023 بعد از نماز مغربین موسسئہ شہید عارف الحسینی قم المقدس میں ولادت باسعادت حضرت علی ابن ابی طالبؑ کی مناسبت سے بزمِ مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں مدرسہ امام المتقین اور موسسئہ شہید عارف الحسینی کے طلاب و مسئولین نے بھرپور حصّہ لیا۔
محترم سید احتشام کاظمی نے تلاوتِ قرآن مجید کا شرف حاصل کیا اور اسکے بعد سید فصیح حیدر صاحب اور جناب یوسف علی صاحب نے شعرا و خطباء و ذاکرین کے ہاں امیرالمومنین ؑ کے مقام و منزلت پر گفتگو کی اور اشعار بھی سنائے۔ اس موقع پر جناب سید نعمان شاہ اورمحترم نوید احمد و برادر سلیم صاحب نے بھی اپنی دلکش گفتگو سے سماں باندھا اور پروگرام کی اہمیت کو چار چاند لگا دیے۔
یاد رہے کہ اس بزمِ مذاکرہ میں مرکزی گفتگو مولانا منظور حیدری صاحب نے کی۔ انہوں نے ذکر فضائل امیرالمومنینؑ کے ساتھ ساتھ دھہ فجر ، انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ و 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبات کا بھی ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ انقلابی اسلامی ایران دنیا کے تمام مسلمانوں اور بالخصوص مستضعیفین عالم کے لیے ایک نمونہ و امید ہے کہ جو امام علیؑ کے فرمان کے مطابق ہر ظالم کے مد مقابل اور ہر مظلوم کی حامی اور مددگار ہے۔انہوں نے اپنی گفتگو میں اس امر پر روشنی ڈالی کہامیرالمومنین ؑ کی اطاعت کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے انقلاب اسلامی ساری دنیا کے مظلوموں خاص کر شام و عراق و یمن و فلسطین ،کشمیر کی حمایت کرتا ہے اگر دنیا کے تمام اسلامی ممالک بھی اسی طرح مظلومین جہاں کی حمایت میں اکھٹے ہوتے تو آج فلسطین و کشمیر کا مسئلہ بھی حل ہو چکا ہوتا۔

پروگرام کا اختتام برادر محمد رفیق نے دعائے سلامتی امام زمانؑ سے کیا اور یوں اس بزمِ مذاکرہ کا اختتام ہوا۔

آپ کی پسند :۔ بزم علم و عمل